راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔پیر کو عدا لت نے تھانہ نصیر آباد میں درج اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملزمان منیر وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 7مئی، بارود برآمدگی کے مقدمات میں ملزمان غلام قاسم کیخلاف سماعت 2مئی،احمد رضوان کیخلاف سماعت 25اپریل جبکہ اغوا برائے تاوان کے ملزم نعیم الرحمان کیخلاف دو گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کر دی ۔