لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائی کورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں، ایمبولینسوں، ہسپتالوں و دیگر رفاہی و فلاحی منصوبے جاری رکھنے میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے۔ حافظ محمد سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت ملک بھر میں تین سو سے زائد ایمبولینسیں اور 12ہسپتال چل رہے ہیں۔ اسی طرح 142سکول قائم ہیں جبکہ پور ے ملک میں دیگر رفاہی و فلاحی منصوبے بھی جاری ہیں تاہم حکومت پاکستان جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ریلیف سرگرمیوںمیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے لہٰذا عدالت حکومت کو پابند کرے کہ وہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اوردوسرے رفاہی وفلاحی منصوبے جاری رکھنے اور اس کیلئے فنڈز جمع کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔
جماعة الدعوة، فلاح انسانیت کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: ہائیکورٹ
Apr 24, 2018