کہا گیا کہ نواز شریف سے سیکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا,ہمارے گھر سے کیمرے، بیریئرز اور سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ نواز شریف سے سیکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا. ہمارے گھر سے کیمرے، بیریئرز اور سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے. ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا‘ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں‘ اربوں‘ کھربوںکی کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے عدالت میں دس روپے کی کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ منگل کو مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ثبوت آگئے ہیں جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔ ڈی جی نیب کی کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی نکتہ باقی نہیں رہا۔ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں۔ اربوں‘ کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہم پر۔ عدالت میں کسی نے دس روپے کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ ہمارے گھر سے کیمرے اور سکیورٹی بیریئر کیوں توڑے گئے۔

ای پیپر دی نیشن