ہشت گردوں نے ایک بارپھرکوئٹہ شہرکا امن سبوتاژکرنے کی کوشش کی۔بزدل دشمن نے سیکیورٹی فورسزکونشانے پررکھ لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرمیاں غںڈی کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دوخودکش دھماکے ہوئے۔دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے دو حملہ آورمارے گئے۔حملہ آورایف سی کی چیک پوسٹ کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق تیسرا خودکش حملہ ایئرپورٹ روڈ پرہوا جس میں پولیس وین کونشانہ بنایا گیا،خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکارشہید اورسات زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کوئٹہ میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکارشہید اورسات زخمی
Apr 24, 2018 | 22:08