سپریم کورٹ نے این آراو قانون سے متعلق سابق صدر پرویزمشرف،آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں این آراو قانون سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا،این آر او قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کیس میں فریق کس کوبنایاہے جس پر درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ میں نے پرویزمشرف،آصف زردار،ملک قیوم اور نیب کوفریق بنایا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپکا مقدمہ دائرکرنے کا بنیادی حق کیا ہے،عدالت این آراوقانون کالعدم قرار دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف،آصف زرداری، ملک قیوم اور نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جواب طلب کرلیا ہے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن