لندن فلیٹس خاندان نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،اگر کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے گئےہیں تو الزامات ثابت کئے جائیں:نواز شریف

Apr 24, 2018 | 23:23

ویب ڈیسک

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں علم تھا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی کہ اس کو ختم نہیں کر سکے. نواز شریف کے مطابق اب عوام، سول سوسائٹی، وکلاء برادری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب اس بات پر متفق ہیں کہ عدلیہ میں بھی اصلاحات ہونی چاہیں.نواز شریف نے کہا کہ لندن فلیٹس ان کے خاندان نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،اگر کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے گئےہیں تو الزامات ثابت کئے جائیں، ہم پر اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں کی جا سکی ،جب کوئی کرپشن کا معاملہ دور دور تک نہیں ہے تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے.

مزیدخبریں