منڈی بہاوالدین: پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف احتجاج‘چیئرمین احسان مانی کا پتلا نذر آتش

Apr 24, 2019

لاہور( نمائندہ سپورٹس) منڈی بہاوالدین میں کرکٹ لورز گروپ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے پتلے کو آگ لگائی۔مظاہرین کی کرکٹ بورڈ انتظامیہ احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے بورڈ میں بھاری تنخواہیں لینے والے آفیشلز کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال رکھنے کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ کرکٹ لورز گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل کی۔ کرکٹ لورز گروپ کی کرکٹرز کو بیروزگار کرنے والے منصوبے کو روکنے کے لیے نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں