لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ۔پی سی بی کے مطابق سپنر میں وائرس کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے ڈاکٹر سے وقت لے لیا گیا ہے۔ جمعرات کو ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سپنر کا معائنہ کریں گے۔ ان کی جگہ ٹیسٹ سپنر یاسر شاہ کھیلیں گے۔