فیصل آباد(آن لائن) نوسرباز گروہ نے نشہ آور اشیاء کھلا کر مزید ایک پردیسی کو لوٹ لیا۔ تشویشناک حالت میں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے سول ہسپتال داخل کرایا۔آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے اپنی باتوں میں بہلا پھسلا کر نشہ آور اشیاء کھلا دیں اور اس کی جیبوں کا صفایاکر دیا جسے نیم بے ہوشی کے عالم میں نصرت فتح علی خاں انڈر پاس کے اوپر سے اٹھا کر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔