لاہور (پ ر) نوجوان وکلاء اثاثہ ہیں،آئین اور قانون کی بالا دستی کو زندگی کا مشن بنا لیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل ،سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری عبداللطیف ہنجرا نے ینگ لائرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے،آپ کو ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کا علم اٹھایا اور کسی بھی با مقصد جدو جہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیا۔عبداللطیف ہنجرا ایڈووکیٹ سپریم کورٹنے پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کی کامیاب ہڑتال کے نتیجہ میں مطالبات تسلیم ہونے پر ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارکباد دی۔