انتظامیہ کی طرف سے عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیا:لیاقت بلوچ

Apr 24, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے توسط سے حکومت کو 20 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر گزشتہ سالوں میںحکومتوں کی طرف سے بروقت، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میںمہنگائی عروج پر رہی اور پورے پاکستان میں انتظامیہ کی طرف سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔مطالبات میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک کے احترام،عوام الناس کی سہولت اور اشیاء خوردونوش کی ہر جگہ ،سستے داموں دستیابی کے لیے وفاق، صوبائی حکومتوں اورتمام متعلقہ اداروں کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کرے۔ علاوہ زیں لیاقت بلوچ نے مرکزی سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ میں وزراء کی آمد و رفت معمول کا کھیل ہوتاہے لیکن تحریک انصاف اور عمران خان کے حوالے سے اس پر اسرار اقدام کو انتہائی غیر معمولی لیا جارہاہے ۔کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں ۔ یہ اہم پہلو ہے کہ کپتان نے ٹیم ہی غلط منتخب کی اور حکومت تحریک انصاف کی نہیں، کسی اور کی ہے ۔

مزیدخبریں