لاہور (خصوصی نامہ نگار)تمام مذاہب و مکاتب فکر سری لنکا، پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، تمام آسمانی مذاہب امن و سلامتی کا درس دیتے ہیں ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، پاکستانی قوم سری لنکا اور سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔متحدہ علماء بورڈ نے حالیہ اجلاس میں نفرت انگیز لٹریچر کے 18 کیسوں کا فیصلہ کر دیا ہے۔پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، کوارڈینیٹر ضیاء الحق نقشبندی نے مختلف مسالک و مکاتب فکر کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پرعلامہ ضیاء الحق نقشبندی ، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا ظفر اللہ شفیق، مولانا عبد والوہاب روپڑی،مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی مولانا اسید الرحمن ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا اسلم قادری ،بشپ منور وسال شاہ، پادری سلیم کھوکھر،امر ناتھ رندھاواموجود تھے ۔
تمام مذاہب و مکاتب فکردہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں :طاہراشرفی
Apr 24, 2019