اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ بعش نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
جنرل باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Apr 24, 2019