لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی فلم ساز سکاٹ سپیئر کو گھریلو ناچاقی پر2 لاکھ50ہزار ڈالر جرمانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سکاٹ سپیئر نے نشے کی حالت میں گزشتہ ہفتے اپنی اہلیہ کے ساتھ لڑائی کی اور اسے زدوکوب کیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ،ان کی اہلیہ کو معمولی زخم آئے۔ سکاٹ کو اب 2لاکھ50 ہزار ڈالر جرمانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔