پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن وی ہیو وی ول آتے ہی چھا گیا

Apr 24, 2019

اسلام آباد(آئی این پی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا سلوگن اور ہیش ٹیگ وی ہیو وی ول سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی ہفتوں کی سوچ بچار کے بعد سلوگن وی ہیو وی ول(ورلڈکپ ہمارے پاس ہے اور ہمارے ہی پاس ہوگا)متعارف کرایا جسے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سراہا اور پھر شائقین کرکٹ کے دلوں میں بھی گھر کرگیا اور اب اس سلوگن اور ہیش ٹیگ کے ہرطرف چرچے ہیں۔پاکستان نے دنیائے کرکٹ میں بڑے ٹورنامنٹس ہی نہیں جیتے بلکہ کئی اہم سیریز بھی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اپنے نام کیے ہیں۔پی سی بی کے مطا بق یہ سلوگن پاکستان کرکٹ ٹیم کی صلاحیتیوں کی عکاسی کرتا ہے۔اسی حوالے سے پی سی بی کی طرف سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لیے جانے کی تیاری کرتے رکھائی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں