صوفیائے کرام کی تعلیمات کواتحادامت کا ذریعہ بنایا جائے ، پیردیوان احمدمسعودچشتی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوفیائے کرام کی تعلیمات کواتحادامت کا ذریعہ بنایا جائے ،مفتی ظہوراللہ ہاشمی نے تمام زندگی ریاست مدینہ کے خدوخال اجاگرکرنے میں بسرکی۔ان خیالا ت کا اظہاردرگاہ حضرت بابا فریدگنج شکرکے سجادہ نشین پیردیوان احمدمسعودچشتی نے نامورعالم دین جمعیت مشائخ کے سربراہ علامہ مفتی ظہوراللہ ہاشمی کی یادمیں مجلس صوفیائے پاکستان کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ پیرمفتی ظہوراللہ ہاشمی تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس کی صدارت ممتازدانشورڈاکٹرغضنفرمہدی نے کی۔مجلس صوفیائے پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل علامہ ڈاکٹرایازظہیرہاشمی نے کہا کہ مفتی ہاشمی مشائخ پاکستان کا محوری نقطہ تھے،مفتی ظہوراللہ مرحوم کے صاحبزادے پیرزادہ عبدالنبی ہاشمی نے کہا کہ پیرصاحب کی تمام زندگی تعلیمات رسول مقبول کی ترویج میں گزری،علامہ ڈاکٹرحسین احمدکا کہنا تھا کہ ظہوراللہ ہاشمی اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔کانفرنس سے جمعیت مشائخ پاکستان کے نائب صدرعلامہ کرامت علی قادری، نیشنل پیس کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کی چیئرپرسن سیدہ نورالصباح ہاشمی،قومی امن کمیٹی پنجاب کے نائب صدرعدنان خان،قومی امن کمیٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری رفعت علی قیصر ،چوہدری محمدصابر،عبدالرشید،محمدجاویداختر،کلیم کمبوہ اوردیگرمقررین نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن