لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی معروف ناول اور اسکرین نگار عمیرہ احمد کا تحریر کردہ نیا ناول الف 25 اپریل کو ملک بھر میں شائع کیا جائیگا۔ الف ناول کی ابتدائی کہانی ترکی اور بقیہ پاکستان کے بارے میں ہے، جو فلم میکر مومن کے گرد گھومتی ہے یہ فلم میکر اپنے تصوراتی، سحر انگیز خیالات کو لے کر جدوجہد کر تا ہے۔ کہانی میں محبت اور خاندان کے گرد گھومتے جذبات، تصوف سے لگائو کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ 2004 میں پیر کامل تحریر کرکے شہرت کی بلندی کو چھونے کے بعد عمیرہ احمد نے اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرلیا ہے۔