راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز کے زیر اہتمام "سنگ میل کے حصول "کے نام سے ایک تقریب گزشتہ روز نجی ہسپتال میں منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر شگفتہ حسن،سروس لائن چیف ڈاکٹر فاروق غنی، ڈائرکٹر لیب سہیل بلوچ،ڈاکٹر عافیہ ظفر،مینیجر نارتھ پاکستان اسلم خان غالب،اسسٹنٹ مینیجر بلال عباسی سمیت ڈاکٹرز،صحافیوں اور صحت عامہ سے متعلقہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی شگفتہ حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی جانب سے سند یافتہ ،پاکستان کا واحد اور پہلاادارہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز پاکستان میں عالمی معیار کی واحد ادارہ ہے ڈاکٹر فاروق غنی نے بتایا کہ کیپ کے 3000پیمانوں پر پورا اتر کر منظور شدہ ہونے کا سفر صبر آزماء اور سیکھنے سے بھرپور ہے۔کراچی میں تسلسل کیساتھ سرٹیفیکیشن اور اب راولپنڈی اسٹیٹ لیبارٹری کا سند یافتہ ہونا ہمارے لئے پاکستان بھر میں ایک منفرد اعزاز ہے سہیل بلوچ نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے معیاری پیتھالوجسٹس،اعلی تعلیم یافتہ لیبارٹری سٹاف اور تربیت یافتہ ٹیم کی بدولت ممکن ہوا ہے اسلم غالب نے کہا کہ شمالی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان کے باسیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے والی پہلی اور واحد لیبارٹری کی حیثیت سے ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس ریجن کے تمام ڈاکٹرز اور مریضوں کو یہ سہولت بہم پہنچائیںبلال عباسی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکائ،ڈاکٹرز اور بالخصوص صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی دوستوں کی جانب سے معیاری اطلاعات کی عوام اور ڈاکٹرز تک رسائی ایک نہایت لائق تحسین عمل ہے اور اسکی بدولت یہ ممکن ہو رہا ہے کہ پاکستان کو صحت عامہ کے معاملے میں عالمی معیار پر لایا جائے۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز پاکستان میں عالمی معیار کا واحد ادارہ ہے
Apr 24, 2019