ہماریا فری زون تھارٹی شارجہ میں بہترین کاروباری مواقعوں کاحامل دوسرابڑاصنعتی زون ہے:ہماجاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) ہماریا فری زون اتھارٹی پاکستانی کاروباری برادری کو متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز اور نئے کاروبارکے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقعے فراہم کررہی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ہماریا فری زون اتھارٹی ، یو اے ای میں پاکستان کی نمائندہ ہماجاوید نے لاہور چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر ملک طاہر جاوید ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عاطف اکرام، چودھری اورنگزیب اسلم اورارشد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہما جاوید نے کہا کہ ہماریا فری زون تھارٹی شارجہ میں بہترین کاروباری مواقعوں کا حامل دوسرا بڑا صنعتی زون ہے جس میں سات ہزار کے قریب صنعتیں اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن