ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹورکے اکاونٹس منجمد کر دئیے

لاہور( کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے ۔ ایف بی آر کے مطابق واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور پر ایک کروڑ روپے ٹیکس عائد کر کے نوٹس جاری کئے تھے ۔واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کا سال 2017 کا آڈٹ کیا گیا تھا۔ایف بی آر نے ڈیپارٹمنٹل سٹور کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی تھی ۔ ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے اکاونٹس منجمد کئے۔

ای پیپر دی نیشن