پاکستان،جاپان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

Apr 24, 2019 | 09:10

ویب ڈیسک
پاکستان،جاپان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان،جاپان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان،جاپان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز ٹوکیو میں جاپان کے نائب وزیراعظم تاروآسو سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے خطے میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیر خارجہ شاہم حمود قریشی نے آج ٹوکیو میں پاک جاپان تجارتی تعاون کی کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاپان کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اہم زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید وسیع تر مواقع تلاش کرنے کے سلسلے میں کمپنی کے ارکان کی حوصلہ افزائی کی۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔پاک جاپان تجارتی تعاون کمیٹی کے چیئرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آج شام ٹوکیو میں جاپان کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت جاپان پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت درآمد کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے جاپانی حکام کے ساتھ دوستانہ ماحول میں مفید ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے TARO KONO نے کہا کہ جاپان پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون اور عوامی رابطوں میں اضافے کے لئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔TARO KONO نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں