ایف بی آر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی جامع حکمت عملی وضع کرے: مشیر خزانہ

Apr 24, 2019 | 09:43

ویب ڈیسک

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ایمنسٹی  اسکیم کے مواصلات کی جامع حکمت عملی وضع کرے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اثاثہ ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم 2019 کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر اور مشیر تجارت رزاق داؤد نے شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر، ایف پی سی سی آئی او چیمبرز کے نمائندے اور دیگر اعلٰی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو مزید سادہ بنانے سمیت متعدد پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جب کہ مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ اسکیم کو مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا جاسکے۔

مزیدخبریں