شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن روس روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں کل (جمعرات) صدرولادی میرپیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
صدرپیوٹن کی خارجہ پالیسی کے معاون Yuri Ushakov نے سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جزیرہ نماکوریا کی صورتحال مستحکم ہوگئی ہے۔دونوں رہنما ء بحرالکاہل کے ساحلی شہر Vladivostokکے قریب ملاقات کریں گے۔اُدھر تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ کِم جانگ اُن امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد حمایت اورتعاون کے خواہشمندہیں۔