سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غلط علاج کے باعث ننھی نشوا کی موت کے ذمہ دار نجی ہسپتال کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بدھ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ سندھ کے ہیلتھ کیئرکمیشن کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔وزیراعلی نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کا آدھا عملہ غیرتربیت یافتہ ہے ۔