سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی نو منتخب مجلس شوری ٰ کا افتتاحی اجلاس 25اپریل کو منصورہ میں طلب کرلیاہے، اجلاس 25تا 27اپریل تین دن جاری رہے گا، اجلاس میں نو منتخب ارکان مرکزی مجلس شوریٰ اپنی تین سالہ مدت کیلئے حلف اٹھائیں گے۔ قیصر شریف نے مزید کہا ہے کہ امیر جماعت ارکان شوریٰ سے مشورے کے بعد نائب امراء،سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹریز کا تقرر کریں گے، امیر جماعت مرکزی شوریٰ کے مشورے سے نئی مجلس عاملہ بھی نامزد کریں گے، شوریٰ کے اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے صدور کا بھی تقرر ہوگا، اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔