پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری دیکھنے میں آئی اورکاروبار حصص میں بہتری کے سبب کے ایس ای100انڈیکس100.22پوائنٹس کے اضافے سے36504.25پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.46فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں5ارب71کروڑ17لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت3کروڑ61لاکھ74ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس سے تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 36733پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے شیئرز فروخت شروع ہونے سے انڈیکس 36333پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ایک بار پھر ریکوری آئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس100.22پوائنٹس کے اضافے سے36504.25پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس64.45پوائنٹس کے اضافے سے17389.30پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 166.76پوائنٹس اضافے سے 59442.03 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 20.56پوائنٹس کے اضافے سے36504.25 پوائنٹس پربندہوا ۔
دو روزمندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے
Apr 24, 2019 | 23:09