رمضان ملز ریفرنس: حمزہ شہباز پیش نہ ہوئے‘ فردجرم کیلئے 4 مئی کو طلبی

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔کرونا وائرس کے خدشات کے باعث شہباز کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش نہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صد ر و سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے پلیڈر چوہدری محمد نواز ایڈووکیٹ نے اپنی حاضری مکمل کروائی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...