مغربی ملکوں سے آرڈر ملنا شروع ہو گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری مواقع سے فائدہ اٹھائے: مشیر تجارت

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائودنے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں کاروبار آہستہ آہستہ کھل رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ مغربی ممالک میں کاروبار آہستہ آہستہ کھل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف شعبوں میں آرڈرز آنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں ہم کرونا سے پہلے کی صورت حال میں تھے۔مشیر تجارت نے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ حکومت نئے جغرافیہ میں داخل ہونے کیلئے مکمل حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن