ایک صوبائی حکومت میٹھا میٹھا ہپ‘کڑوا کڑوا تھو کرتی رہتی ‘اس پر بھی ذمہ داریاں ہیں: فردوس عاشق

Apr 24, 2020

اسلام آباد (این این آئی + صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو کرونا اور بھوک سے خطرات ہیں۔ فردوس عاشق نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز کی اپیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں سمارٹ لاک ڈائون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کسی سے زبردستی احکامات کی تعمیل نہیں کرائی جا سکتی۔ کسی مسجد کی انتظامیہ عہد کی خلاف ورزی کرتی ہے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ایک صوبائی حکومت میٹھا میٹھا ہپ ہپ‘ کڑوا کڑوا تھو تھو کرتی رہتی ہے جبکہ صوبائی حکومت پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں