اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استبال کیا۔ وزیراعظم کو داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز اور کرونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملکی سلامتی‘ سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزراء اور مشیران نے بھی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔