مری(نامہ نگار خصوصی)سابق تحصیل ناظم محمد خورشید عباسی نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی رفاعی تنظیم سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی موجود ملکی حالات میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں ۔ایسے میں وہ انشاء اللہ ماہ رمضان میں بھی گھرگھر کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے حقداروں کی امداد کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ہو ں نے مختلف مقامات پر متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے دوران کرتے ہوے کیا ۔یاد رہے کہ ان کی رفاحی سواں ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹر) کی جانب سے ایک ماہ کی مدت میں اب تک 329خاندانوں کو گھر کی اشیاء ضروریہ فراہم کی ہیں ۔ایسے میں ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ماہ رمضان میں ان متاثرین کو جو دیہاڑی دار ہیں دو سو سے زائد مستحق افراد کو ’’رمضان فوڈ پیکیج ‘‘فراہم کیا جائے گا تا کہ رمضان شریف میں انہیں کوئی بھی قلت پیش نہ آئے ۔