یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل آفس اسلام آباد کی ٹیم کاغازی میں چھا پہ

تربیلا(نامہ نگار) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل آفس اسلام آباد کی ٹیم کاغازی یوٹیلیٹی سٹور پر چھاپہ، عملے کو آٹا سمگل کرتیہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریجنل آفس کو آٹے کی مبینہ سمگلنگ کی اطلاع ملی۔ چنانچہ ریجنل آفس کی ٹیم نے گزشتہ روز اچانک چھاپہ مارا۔ عین اس دوران نواحی گاں کا ایک دکان دار سوزوکی پک اپ کے ذریعے یوٹیلیٹی سٹور سے بلیک میں خریدا ہوا آٹا لے جارہا تھا کہ دھرلیا گیا جس سیریجنل منیجرنے آٹا واپس لیکر سٹور سیل کردیا۔ اس موقع پر ریجنل مینیجر نے میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ وہ ہیڈ آفس کو پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بلیک کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی سفارش کریں گے۔ یاد رہے کہ چند سال پہلے اس کا ایک مینیجر لگ بھگ ایک کروڑ روپے خورد برد کرکے غائب ہو گیا تھا جو تاحال روپوش ہے۔ اس سٹور سے زائد المعیاد اشیائے ضروریہ کی فروخت کی شکایات زبان زدعام ہیں۔

ای پیپر دی نیشن