دوحہ (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملوں میں کمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وائٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ اور امیر قطر نے افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ قطر نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپسی باہمی سٹرٹیجک تعلقات پر گفتگو کی اور خطے اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔