کرونا کے کیسز بڑھے تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا:مرزاجاوید

Apr 24, 2020

رائے ونڈ (نامہ نگار)ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے کہا کہ پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، کورونا کے کیس تیزی سے بڑھے تو ہسپتالوں کے لیے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا اور اگر احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہو سکتی ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ صفائی کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔لاک ڈاؤن مزید دو سے چار ہفتے بڑھایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدائت پر پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں کے ساتھ سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی پاکستان میں عالمی وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوںاور عوام سے تعاون پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں