افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ، جھڑپ، 5 طالبان، 2 فوجی ہلاک

کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں پانچ جنگجو اور دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع دارقاد میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان اس وقت جھڑپین ہوئیں جب طالبان کے ایک گروپ نے فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ۔ فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد تک جھڑپ جاری رہی ۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ طالبان اور دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ جنگجو لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔

ای پیپر دی نیشن