استنبول(آن لائن)ترکی میں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایک مسجد کو عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں کورونا کے باعث دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں بھی غریب افراد کھانے پینے کی ضروری اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں جن کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششں کی جا رہی ہیں۔ایسے میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع دیدیمن مسجد غریبوں کی مدد کے لیے عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق دیدیمن مسجد کے احاطے میں رکھے ریکس کو راشن سے بھر دیا گیا ہے تاکہ مستحقین آئیں اور ضروری اشیاء اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ انتظامیہ کے مطابق راشن لینے کے دوران صرف دو ضرورت مندوں کو ماسک اور گلوز کے ساتھ اندر بلایا جاتا ہے باقی افراد جب تک باہر انتظار کرتے ہیں ۔