فیصل آباد(آن لائن) تاندلیانوالہ کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر دیور، بھابھی نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 404 گ ب کے رہائشی دائم شاہ ولد نور شاہ اور اس کی بھابھی نسیم بی بی زوجہ کاشف کی نعشیں کمرے میں لٹکتی دیکھ کر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیور، بھابھی میں ناجائز تعلقات کے شبہ سمیت مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان کو مارنے کے بعد نعشیں پنکھے سے لٹکائی گئی ہیں۔ تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تاندلیانوالہ میں دیور بھابھی کی خود کشی‘ قتل کے پہلو پر تفتیش
Apr 24, 2020