لندن (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر سارہ فگیرٹ کے مطابق کرونا کی تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا گیا۔ ادھرجانوروں پر کیے گئے ابتدائی تجربات کامیاب ہونے کے بعد جرمنی میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ایک ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔