ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض نو سالہ فلپائنی لڑکا صحت یاب ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای وزیرمملکت برائے امور خارجہ انورقرقاش نے ایک ٹویٹ میں اس لڑکے کی صحت یابی کی اطلاع دی اور اس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔اس میں وہ لڑکا اسپتال میں اپنے کمرے سے باہر آرہا ہے اور طبی عملہ اس پر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔