فریال تالپور کا بینک اکائونٹس غیر منجمد نہ کرنیکے فیصلہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Apr 24, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدرپاکستان آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بنک اکانٹس غیر منجمد کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ احتساب عدالت کی طرف سے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیخلاف دائر فوری ریلیف کی متفرق درخواست میں کہاگیاہے کہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے اکائونٹس غیر منجمد کیے جائیں۔، نیب نے 25جولائی 2019 کو اکائونٹس منجمد کئے،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکاونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی، استدعا ہے کہ حتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بنک اکاونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے،نیب کے اکاونٹس منجمد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے،درخواست میں یہ بھی کہاگیاہیکہ نیب اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں