ایزی پیسہ پرکورونا ہیلتھ سروسز دستیاب

Apr 24, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر)ملک کے انتہائی سستے ترین ہیلتھ پیکیجز میں سے ایک،" کورونا ہیلتھ سروسز" پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایزی پیسہ پر دستیاب ہے۔اس سروس کے ذریعہ صارفین کو 24 گھنٹے کورونا ٹیلی ڈاکٹر ہیلپ لائن تک خصوصی رسائی اور کورونا کے باعث ہسپتال میں داخلہ کے چارجز میں 50 ہزار روپے تک کی جامع کوریج حاصل ہو گی۔ یہ تھرڈ پارٹی سروس مارکیٹ سے کم نرخوں پر تمام ایزی پیسہ صارفین کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو نے لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور یہ بلا شبہ متاثرہ مریضوں اور ان کے عزیزوں کے لئے تکلیف دہ ہے۔ ایزی پیسہ کے تمام صارفین ایزی پیسہ ایپلی کیشن اور اپنے موبائل فون سے یو ایس ایس ڈی مینو (Dial:*786*5*4#) کے ذریعے ایک ہزار روپے میں پلان کے لئے سبسکرائب کر سکتے ہیں جو مارکیٹ میں اسی طرح کی پیش کی جانے والی دیگر پروڈکٹ سے 90 فیصد کم ہے۔ اس سروس کے تحت صارفین کورونا وائرس تشخیصی ٹیسٹ اور ہسپتال میں داخلہ کیلئے زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے (5 ہزار روپے یومیہ کی حد) کے حقدار ہوں گے جس سے وہ کورونا وائرس کی مثبت تشخیص کی صورت میں روم چارجز، ڈاکٹر کے معائنہ فیس اور میڈیکل سہولیات کا فایدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ چھ ماہ کی آسان ادائیگی کے آپشن کے ساتھ معلومات، احتیاطی تدابیر اور مشاورت کے لئے خاص طور پر قائم کی گئی کورونا ٹیلی ڈاکٹر ہیلپ لائن پر لا محدود کالز کی سہولت بھی شامل ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک / ایزی پیسہ کے صدر و سی ای اومحمد مدثر عاقل نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک سخت انسانی اور معاشی بحران سے گذر رہا ہے جہاں صحت اور تحفظ لوگوں کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور دوسری کمپنیوں کے تعاون سے جدید حل پیش کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے ہم وطن شہریوںکا بوجھ کم کر سکیں۔ایزی پیسہ کے ذریعے کورونا ہیلتھ سروس کی دستیابی سے ہم صارفین کو ایک ایسی سہولت فراہم کر رہے ہیں جس پر وہ انحصار کر سکیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں جدید ترین حل کے ذریعے پاکستان کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔ ایزی پیسہ اس مشکل صورتحال کے دوران عوام کو جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے پیش پیش ہے۔ ایزی پیسہ ایپلی کیشن میں حال ہی میں کورونا وائرس اپ ڈیٹس سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے اور اس سستے ہیلتھ پلان کے تعارف سے ادارہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ لوگ اس مشکل وقت میں اپنی صحت اور مالی بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

مزیدخبریں