کراچی(کامرس رپورٹر)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریژری بلز کی مد میں 200 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ٹی بلز پر کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تین ماہ سے ایک سال کے عرصہ کے لئے ٹی بلز میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے باعث روپے کی قدر میں 2.37 روپے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جلدی میں پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی مد میں 2.69 ارب ڈالر کے ٹی بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے۔