اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ادارے کے چھوٹے ملازمین کے علاوہ ایم سی آئی کے ملازمین کے لیے مختلف ڈائریکٹوریٹس کو 20 ہزارماسک دے دئیے گئے ہیں جو یہ ماسک فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ملازمین میں تقسیم کریں گے تاکہ ملازمین یہ ماسک استعمال کر کے کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ ماسک گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 15تک کے ان ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر دیئے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے سینٹری ورکر ز کو سب سے زیا دہ چھ ہزار ماسکس دیئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح انوائرنمنٹ ونگ کا عملہ، ہیلتھ سروسز اور ایم سی آئی کے دیگر شعبوں میں فیلڈ ڈیوٹی کرنے وا لے ملازمین کو بھی ماسک دیئے گئے ہیں۔ یہ ماسک سی ڈی اے کے دیگر شعبوں میں بھی تقسیم کئے جارہے ہیں جس میں ون ونڈو، اسٹیٹ ونگ، پلاننگ ونگ، فنانس ونگ، سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز، انفورسمنٹ، سیکورٹی، ایچ آر ڈی، کوآرڈینیشن، ایڈمنسٹریشن اور لا ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں۔
سی ڈی اے نے مختلف ڈائریکٹوریٹس کو 20ہزارماسک دیدئے
Apr 24, 2020