ٹنڈوجام(نامہ نگار)لاک ڈاون کے سبب میلوں میں سرکس لگانے والے ٹنڈوجام میں پھنس گئے دوسو کے قریب افراد نے درگاہ کے باہر خیمہ بستی بن کر رہنے لگے انتہائی مشکلات کا شکار بھیک مانگنے پر مجبور درگاہ کا سجاد نشین یا کوئی بستی والی مدد کر دیں تو کھانا پینا ہو جاتا ہے ورنہ بھوکے سونا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق میلوں میں سرکس لگانے والا ایک گروپ جس میں دوسو کے قریب افراد شامل ہیں جو ٹنڈوجام کے قریب واقع درگاہ جئے شاہ پر سرکس لگانے آئے تھے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے شیخور پورا ہے ان فراد کہ مطابق وہ سندھ کے اندر مختلف میلوں میں جو شعبان کے مہینے میں لگتے ہیں ان میں اپنے سرکس کے اور دوسری چیزوں کے اسٹال لگتے ہیں لیکن جب وہ ٹنڈوجام پہنچے جئے شاہ کے میلے میں تو میلے کے دوران لاک ڈاون کا اعلان ہوگیا ہے اور گاڑیاں وغیرہ بند ہوگیں اور مزار کو بھی بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہم یہاں پر پھنس گئے مزار کے سجادہ نشین کی اجازت سے ہم نے مزار کے باہر اپنی خیمہ بستی قائم کر لی ہے اور راشن کا سامان ختم ہونے کی وجہ سے ہماری عورتیں بچے بھیک مانگے پر مجبور ہیں مزار کے سجادہ نشین ہمیں کچھ کھانے پینے کو دیتے ہیں اور جانوروں کے کھانے پینے کابندوست کردیتے ہیں ان کے علاوہ ہمارا کو پر سان حال نہیں پورا مہینا ہو چکا ہے انھوں نے بتایا کہ جب کچھ نہیںہوتا تو ہمیں بھوکا ہی سونا پڑتا ہے اس گروپ میں عورتوں اور بچوں کی اور جانوروں کی بڑی تعداد شامل ہے انھوں نے حکومت سندھ سے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں سے ان کے واپس گھر جانے میں ان کی مدد کریں اور ان کو سواری کا بندوست کراکے دیا جائے اور جب تک وہ یہاں پھنسے ہوئے ہیں ان کو راشن مہیا کیا جائے تاکہ وہ بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہو ں۔
لاک ڈائون کے باعث سرکس لگانے والے ٹنڈوجام میں پھنس گئے
Apr 24, 2020