میرپورخاص(بیورو رپورٹ) رکن سندھ اسمبلی وکرونا وائرس فوکل پرسن سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ صوبے کی عوام کو بھاش کے بجائے راشن دیں، وفاقی حکومت اب تک احساس ریلیف پروگرام کے زریعے 18لاکھ 40ہزار مستحقین میں 22ارب روپے کی رقم تقسیم کر چکی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے202اسپتالوں ماسک، گلوز، پروٹیکشن کیٹس، سرجیکل اشیا اور دیگر سامان فراہم کر دیا ہے، سندھ حکومت نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ایک ارب 8لاکھ روپے خلائی مخلوق کو دے دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے رہنما آفتاب قریشی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی میرپورخاص ریجن کے صدر اکبر پلی، بھگوان داس، آفتاب قریشی، رزاق سومرو،کامران میمن، راشد راجپوت، کنول اعجاز رندھاوااور دیگر بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے مذید کہا کہ وزیراعلی سندھ عوام سے فرما رہے ہیں کہ پیسے دو یا نہ دو پر کرونا نہ لگاو میں ان سے کہتا ہوں کہ عوام کو بھاشن نہ دو راشن دو صوبائی وزیر پتہ نہیں کہاں ہیں ان کے پاس 140ارب کا بجٹ ہے وہ کہاں خرچ ہو رہا ہے صوبائی حکومت نے ایک ارب 8لاکھ روپے کی رقم خلائی مخلوق کو دے دی ہے غریبوں کی بددعا ان کو لے ڈوبے گی میں سلام پیش کرتا ہوں ثانیہ نشتر کو جو اتنی محنت سے عوام کیلئے کام کر رہی ہیں وفاقی حکومت احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک کے ایک کروڑ20لاکھ مستحقین میں رقم تقسیم کرے گی اب تک ملک بھر کے18لاکھ 40ہزار مستحقین میں 22ارب روپے کی رقم تقسیم کر چکی ہے اور13کروڑ لوگوں نے اپلائی کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے جھوٹی خبریں پھیلانے کیلئے مرتضی وہاب کو رکھا ہوا ہے جو ہر وقت عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں وفاق حکومت نے 19اپریل کو حکومت سندھ کو 70ہزار کٹس فراہم کر دی تھیں سندھ کے 202اسپتالوں کو7ہزار 215 ماسک، گلوز، سرجیکل کٹس، پروٹیکشن کٹس فراہم کر چکی ہے بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے مختلف احساس مراکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود خواتین سے پیش آنے والی پریشانیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
امدادی سرگرمیوں میں وفاق کا کردار نمایاں ہے،حلیم عادل شیخ
Apr 24, 2020