چینی صوبہ ہوبے کا کروناوائرس سے کم خطرے والے علاقے کا درجہ برقرار

ووہان(شِنہوا)ہوبے کے حکام کی جانب سے جاری تازہ ترین تجز یوں کے مطابق ماضی میں نوول کروناوائرس کی وبا کے مرکز،وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے تمام شہروں اور کانٹیوں کا کم خطرے والے علاقوں کا درجہ برقرار ہے۔نوول کروناوائرس کی روک تھام اور قابو پانے کے صوبائی صدرمقام کے مطابق ماضی میں نوول کروناوائرس کی وبا کے مرکز، صوبائی دارالخلا فہ ووہان کے 13اضلاع کو کم خطرے والے علاقوں کا درجہ حاصل ہے۔منگل کے روز ہوبے میں نوول کروناوائرس کے کسی نئے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 28نئے بغیر علامات والے کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح بغیر علامات والے24کیسز کو نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ بغیر علامات والے548کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔ہوبے کے تمام 76شہر وں اور کانٹیز کو 18اپریل کو پہلی بار کم خطرے والے علاقوں کا درجہ دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن