راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کی ترجمان سابق وزئر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ایک ہوکر کام کرنے کاہے ، ہمیں ملک اور عوام کے لیے مل کر کام کرناہوگا مگر وزیر اعظم کی اپنی سوچ کی وجہ سے یہ فاصلہ ختم ہوتانظر نہیں آرہا ٹائیگر فورس کے ڈرامے کی ضرورت نہیں ، مقامی نمائندوں کے ذریعے امداد تقسیم کی جائے حکومت فوری طورپر میڈیاوورکز کیلئے اداروں کو قرضہ جات جبکہ صحافتی اداروں کو چلانے کیلئے حقیقی بنیادوں پر پیکج کا اعلان کرے موجود ہ حالات میں ہمیں سیاست کرنے کی بجائے مل کر کام کرناچاہے اپوزیشن والے حکومت کے ساتھ مل کر کرونااور ملک کیلئے کام کرناچاہتے ہیں مگر وزیراعظم کی پالیسی میں نہ مانوں والی ہے وہ جمعرات کو راولپنڈی پریس کلب میں آر آئی یو جے کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کام کرنے والے صحافیوں میں کروناحفاظتی کٹس فراہم کرنے کی تقریب میں خطاب کررہی تھیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی زیب النسا، سابق ممبران پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ، ملک افتخار،سابق نائب تحصیل ناظم سجاد خان بھی موجود تھے سابق وزیر اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کروناپر کسی بھی قسم کی سیاست کرنے سے سختی سے منع کردیاہے، صحافی عوام کی آواز ہیں ، ان کا تحفظ بہت ضروری ہے ،صحافیوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہوناتو یہ چاہئے تھا کہ ان کے لیے بھی پیکچ لائے جاتے ، ایک طرف کوروناہے اور دوسری طرف بے روز گاری ، کئی کئی ماہ سے صحافیوں کو تنخواہ نہیں مل رہی ، اب کورونا نے اور ہی ایشو بنادیاہے ، حکومت فوری طورپر مالکان کے قرضہ سکیم کا اعلان کرے تاکہ ملازمین کو تنخواہیں مل سکیں ، حکمرانوں کو پاکستان کی عوام یا صحافیوں کی حفاظت سے کوئی غرض نہیں،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر میڈیا کے تحفظ اور معاونت کیلیے پیکج کا اعلان کرے، لیکن یہ پیکچ اعلان کی حدتک نہیں ہوناچاہیے ، عملی طورپر یہ پیکچ نظر آناچاہیے ، حکومت ٹوئیٹر اور پریس کانفرنس پر چلتی اورفکس میچ کھیل رہی ہے اور وہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ،نیازی صبح اٹھ کر نیب سے پوچھتا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کتنے کیس بنائے ہیں یہ حکومت صرف نیب کے دفتر تک محدود ہے،کورونا ڈیٹا بہت تشویشناک ہے ،ٹیسٹنگ بڑھائی جائے ،صوبوں کے درمیان عدم ہم آہنگی ہے ن لیگ کی ایم پی اے زیب النسا ء نے کہاکہ جو کام حکومت کا تھا، وہ آر آئی یوجے نے کردکھایا، پریس کلب اور آر آئی یوجے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، اور انکے ساتھ ہوں ، سابق نائب تحصیل ناظم سجاد خان نے کہاکہ حکومت کی پالیسی میں کوئی توازن نہیں کاروبار تباہ ہوچکے ہیں ،غریب کا کوئی پرسان حال نہیںسابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، سابق ایم پی اے ملک افتخار نے کہاکہ حکومت مکمل طورپر بے نقاب ہوچکی ہے ، کورونا پھیل رہاہے اور حکومت کچھ کرنہیں پارہی سماجی کارکن شیخ حمید نے کہاکہ سب سے زیادہ خطر ہ صحافیوں کو ہے ، ہمیں سوشل ڈسٹیس رکھناہوگا،پی ایف یوجے کے سابق صدرمحمد افضل بٹ نے کہاکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صحافی کو ہے جس نے انتظامیہ کے ساتھ حساس ترین مقام پر جاناہے ، ہسپتال جاناہوتاہے ، سیل ہونے والے علاقے میں جاکر رپورٹنگ کرنی ہوتی ہے ، مگر حکومت نے ہمیں ہی نظر انداز کردیا، حکومتی رویہ دیکھ کر آر آئی یوجے نے قدم اٹھایا اور آج فلیڈ میں کام کرنے والے صحافیوں میں عالمی معیار کی کٹس بطور تحفہ دے رہے ہیں ، ہم اس سے زیادہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،اورانشاء اللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے تقریب سے سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا،فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری ،آر آئی یوجے کے صدر عامر سجاد سید ، سیکرٹری آر آئی یوجے آصف علی بھٹی ، ممبر ڈیلیگیٹ گلز ار خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔