ایران کی جانب سے ایک فوجی سیٹیلائیٹ زمین کے مدار سے باہر بھیجنے کے اقدام کی مذمت جاری ہے۔ امریکا کے بعد فرانس نے بھی ایران کے فوجی سیٹلائٹ کے اجرا کی سختی سے مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران کا فوجی سیٹلائٹ لانچ کرنا اس کے میزائل پروگرام میں مسلسل پریشان کن پیشرفت کا اشارہ ہے۔پیرس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام علاقائی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔