امریکا: 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 342 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی

Apr 24, 2020 | 11:43

ویب ڈیسک

امریکا میں کورونا سے تباہی کا دائرہ پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 342 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والے امریکیوں کی تعداد 50 ہزار 236 ہو گئی۔امریکا میں کورونا سے قیامت خیز صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 8 لاکھ 86 ہزار 442 افراد عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ملک میں 45 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہے۔امریکا کی 9 ریاستوں میں وبا سے ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں شمار کی جا چکی ہیں تاہم تین ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں 10 سے کم اموات ہوئی ہیں۔ الاسکا اور جنوبی ڈکوٹا میں نو، نو اور وایومنگ میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا وائرس سے ایک چوتھائی اموات نرسنگ ہومز میں ہوئی ہیں۔ادھر امریکی کانگریس نے ملک میں کورونا کےباعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے لیے 484 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے تحت ہسپتالوں اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس کے لیے بھی فنڈ فراہم کیا جائےگا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکا، جرمنی، برطانیہ اور چین میں کورونا کی ویکسین کے تجربات شروع ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ویکسین تیار کرنے کے بہت قریب ہیں۔

مزیدخبریں