جرمنی ، کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ہر ایک پر ماسک لازم

Apr 24, 2020 | 13:01

ویب ڈیسک

 جرمنی کی حکومت نے کو رونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے تمام شہریوں کے لیے حفاظتی ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے خاص طور سے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے اور خریداری کے دوران ماسک پہنا لازمی ہوگا ۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن نے شہریوں کو روزمرہ معاملات زندگی میں ذمہ داراری کا ثبوت دینے کی تنبیہ کی ہے اور انہیں ہر حال میں ماسک پہنے کو کہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جرمن صدر نے جراحی ماسک کے علاوہ ، خود ساختہ ماسک کپڑے ،اسکارف یا تولیے سے بھی تیار کردہ ماسک استعمال کرنے کا کہا ہے جو حفاظتی رکاوٹ کے طور پر موثر ثابت ہوتے ہیں،جرمنی کے بیشتر صوبوں میں کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے منہ اور ناک کے تحفظ کے لیے ماسک کے لازمی استعمال کا اطلاق اگلے ہفتے سے شروع ہوگااور اس ضمن میں استثنا صرف دارالحکومت برلن کو دیا گیا ہے، وہاں دکانوں میں ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔

مزیدخبریں